معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "pinterest.com” کے مطابق اکشے کمار کی فٹنس کا راز یہ ہے کہ وہ روزانہ صبح ساڑھے چار بجھے اٹھتے ہیں۔ ڈنر شام 7 بجے کرتے ہیں۔ 9 بجے شام کو سوجایا کرتے ہیں۔ مشقت والا کام کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ مراقبہ کرتے ہیں۔ روزانہ ایک گھنٹے سویمنگ کرتے ہیں۔ کوئی مرغن کھانا نہیں کھاتے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ رات کے وقت ہونے والی پارٹیوں میں بالکل شرکت نہیں کرتے۔
تبھی 9 ستمبر 1967ء کو پیدا ہونے والے اداکار آج بھی 22یا 23سالہ اداکارہ کے ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوتے ہیں، تو 25، 30 سالہ جوان دکھتے ہیں۔