31 مارچ کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں رقبے کے لحاظ سے سوات کی سب سے بڑی تحصیل ’’بحرین‘‘ میں تحصیل چیئرمین شپ کے لیے 9 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔
اس حلقہ میں چیئرمین شپ کے لیے ن لیگ کے محمد زمین، پیپلز پارٹی کے سید حکیم شاہ، تحریک انصاف کے میاں شاہد علی، جے یو آئی کے بخت زادہ، اے این پی کے ملک امیر سید، جماعت اسلامی کے ملک عقل زادہ، ن لیگ سے ناراض آزاد امیدوار ڈاکٹر شاہ خان، آزاد امیدوار اقبال حسین اور عاصم جان کے درمیان مقابلہ ہوگا۔




تحصیلِ بحرین چیئرمین شپ، 9 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔ (فوٹو: فیاض ظفر)

تحصیل بحرین کی 22 ویلج کونسلوں میں 319 امیدوار جنرل کونسلر، 47 امیدوار خواتین کونسلر، 92 امیدوار مزدور کسان کونسلر، 77 امیدوار یوتھ کونسلر اور اقلیتی کونسلر کی نشستوں کے لیے کوئی امیدوار نہیں۔
اس تحصیل میں کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 161851 ہے جن میں 92148 مرد اور 69703 خواتین ووٹر شامل ہیں۔ حلقے میں انتخابات کے لیے 113 پولنگ سٹیشن قایم کیے گئے ہیں۔