64 total views, 1 views today

آبادی کے لحاظ سے سوات کی سب سے چھوٹی تحصیل ’’چارباغ‘‘ میں 31 مارچ کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں تحصیل چیئرمین شپ کے لیے 10 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔
مسلم لیگ ن کے محمد ابرار خان، تحریک انصاف کے حیدر علی خان ایڈووکیٹ، جے یو آئی ف کے احسان اللہ خان، جماعت اسلامی کے شاہ صلاح الدین، اے این پی کے عمران علی، تحریک انصاف کے ناراض آزاد امیدوار محمد زیب خان، ن لیگ سے ناراض آزاد امیدوار سہراب خان، آزاد امیدوار خواجہ محمد قاسم، عبدالقدیم وردگ اور عدالت خان کے درمیان مقابلہ ہوگا۔




تحصیلِ چارباغ چیئرمین شپ کے لیے میدان میں اترنے والے امیدوار۔ (فوٹو: فیاض ظفر)

تحصیلِ چارباغ کی 11 ویلج کونسلوں میں 98 امیدوار جنرل کونسلر، 14 امیدوار خواتین کونسلر، 42 امیدوار مزدور کسان کونسلر، 35 امیدوار یوتھ کونسلر ہیں۔
اس تحصیل میں اقلیتی نشست کے لیے کوئی امیدوار موجود نہیں۔
اس حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 74241 ہے جن میں 40982 مرد اور 33259 خواتین ووٹر شامل ہیں۔
تحصیل میں انتخابات کے لیے 52 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔