وزارتِ اطلاعات و نشریات کے زیر اہتمام پانچویں قومی پُرعزم ایوارڈ 2021ء پرنٹ پروفیشنل کیٹیگری میں سوات کے سینئر صحافی فضل خالق نے ملک بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے پُرعزم ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔
واضح رہے کہ پُرعزم ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد انفارمیشن سروسز اکیڈمی اسلام آباد میں ہوئی۔ امسال پُرعزم ایوارڈ پاکستان بھر سے اُن صحافیوں اور طلبہ کو دیا گیا، جنہوں نے سال 2020ء میں امن اور بھائی چارے، دہشت گردی اور کرونا وبا میں ہمت و عظمت کے موضوعات پر پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر بہترین رپورٹنگ کی تھی۔
اس تقریب کی مہمان خصوصی سیکرٹری اطلاعات و نشریات محترمہ شاہیرا شاہد تھی، جب کہ پاکستان پیس کلیکیٹو کے سی ای او میاں شبیر انور اور ڈائریکٹر جنرل محمود خان نے بھی شرکت کی۔
سوات میں انگریزی اخبار ڈان کے کارسپانڈنٹ فضل خالق اس سے پہلے بھی کئی قومی اور بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں۔