(خصوصی رپورٹ) ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کے دفتر سے جاری شدہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع سوات کے تمام داخلی راستوں شموزئی، کڑاکڑ، لنڈاکے، کلیل کنڈو، شانگلہ ٹاپ اور کبل کے مقامات پر سوات داخل ہونے والوں کی سکریننگ کی جائے گی۔
عرصہ پندرہ دنوں کے لیے گلگت بلتستان سے ہر قسم کی گاڑی کے داخلے پر مکمل طور پر پابندی ہوگی۔
تمام ریسٹورنٹس، کھانا کھانے کی جگہوں اور فاسٹ فوڈ پوائنٹس پر 5 اپریل تک پابندی ہوگی۔
عرصہ 15 دنوں کے لیے تمام ہیئرڈریسرزا ور بیوٹی پارلرز بند رہیں گے۔ عام دکانیں صبح دس بجے کھلیں گی اور شام 7 بجے بند کی جائیں گی، جب کہ میڈیکل سٹورز اور اشیائے خور و نوش کی دکانیں 24 گھنٹے کھلی رہیں گی۔
نوٹیفکیشن میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ صبح 10 بجے سے شام 7 بجے تک بازاروں میں بھیڑ لگانے سے اجتناب برتا جائے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری دفاتر صبح 10 بجے کھلیں گے اور سہ پہر 4 بجے بند ہوں گے۔ جمعہ کے روز 12 بجے چھٹی ہوگی۔ دفاتر میں پانچ بندوں سے زیادہ کی میٹنگ پر بھی پابندی ہوگی۔
عرصہ پندرہ دنوں کے لیے گھروں یا دیگر بندجگہوں میں شادی یا دیگر کسی بھی قسم کی تقریب پر پابندی ہوگی۔
پندرہ دنوں کے لیے ملاکنڈ ڈویژن میں سیاحوں کے داخلے پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
تمام بنک اے ٹی ایم مشینوں کو لگانے اور ریگولیٹ کرنے کے پابند ہوں گے۔