ضیاء الدین اور موت پرست سماج

ضیاء الدین کالج میں میرا کلاس فیلو تھا۔ بہت معصوم، خوش اخلاق اور زندہ دل لڑکا تھا۔قارئین! کیا آپ نے وہ کم یاب لوگ دیکھے ہیں، جن کے بارے میں یقین ہوتا ہے کہ وہ کبھی کسی کا برا نہیں چاہیں گے اور نہ وہ کسی کا برا کرسکتے ہیں؟ ضیا بھی انھی جیسا تھا۔کالج […]
بختِ رحمان اور جمالیات سے عاری سماج

سوشل میڈیا پر وائرل کانٹینٹ اور شخصیات ہمیں سماجی ترجیحات کے بارے میں بہت کچھ بتاتی ہیں۔ اس تحریر پر بختِ رحمان کی ایک وڈیو نے مائل کردیا، جس میں اُسے موٹر کی اگلی سیٹ پر بٹھایا گیا ہے اور پیچھے موجود لوگ اُس کا جسم نوچ کر تنگ کر رہے ہیں، تاکہ وہ گالیوں […]
ضیاء الدین یوسف زئی کی کتاب اور چند باتیں

جب کورونا وبا کی وجہ سے لگ بھگ ڈیڑھ سال کے لیے گھر میں مقید ہوا، تو مین اسٹریم میڈیا کے مرچ مسالہ لگی افواہوں سے کنارہ کرکے کتب بینی میں پناہ لی۔ ابتدائی طور پر پڑھی گئیں کتب میں سے ایک ملالہ یوسف زئی کی آپ بیتی "I am Malala” تھی، جس نے مایوسی […]
کتاب، لوگ اور سوشل میڈیا

عثمان سہیل صاحب کی ایک حالیہ تحریر کا مفہوم یہ سمجھ آیا ہے کہ جب کبھی وہ کوئی کتاب پڑھتے ہیں، تو دل کرتا ہے کہ فیس بک پر اس کے اقتباسات بھی شیئر کرتے رہیں، لیکن پھر لگتا ہے کہ یہ محض دوستوں کی نظر میں خود کو ایک انٹیلیکچول ثابت کرنے کی آرزو […]
شولگرے (دھان کے کھیت)

مجھے چاول کے کھیت بہت پسند ہیں۔ بچپن ہی سے خواہش ہے کہ اُن کے درمیان گھر ہو، دور دور تک کوئی آبادی نہ ہو، فصل کی مخصوص خوش بُو سے فضا معطر ہو اور رات کو سونے سے پہلے پرندوں، حشرات اور مینڈکوں کی مشترکہ دُھن کی صورت میں ایک فطری لوری نصیب ہو! […]
پاپولسٹ لیڈروں کی خصوصیات بیان کرتی کتاب (تبصرہ)

نوجوان سیاست میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ بہت خوشی کی بات ہے۔ کیوں کہ اپنے ہاں گھر، سماج اور ریاست کا ہر ادارہ انھیں غیر سیاسی بنانے پر تلا ہوا ہے، لیکن یہ بات یاد رکھنا چاہیے کہ سیاست محض ’’فُلاں زندہ باد، فُلاں مردہ باد‘‘ یا ’’فُلاں نے آج یہ بیان دیا، فُلاں نے […]
بندوقوں کے سائے تلے سٹڈی سرکل

مطلق العنانیت کے زیرِ اثر جینے والوں میں سے اکثر خود بھی مطلق العنان بن جاتے ہیں۔ صرف اختیار ملنے کی دیر ہوتی ہے۔ یہاں جن کے ہاتھ میں سب سے زیادہ اختیارات دیے جاتے ہیں، بدقسمتی سے اُن کی ذہنی نشو و نَما اتنی ہی کم ہوتی ہے۔ ظہیر الاسلام شہاب کی دیگر تحاریر […]
تالا لگانے کی ضرورت ہی کیا ہے؟

ڈاکٹر طاہرہ کاظمی (Tahira Kazmi) کی تحریر پر تنقید اور تضحیک کا سلسلہ جاری ہے جو کہ غیر متوقع بالکل نہیں۔ ذاتی طور پر مجھے ایسے مواقع بڑے پسند ہوتے ہیں۔ کیوں کہ اندازہ ہوجاتا ہے کہ معاشرے میں شعور کہاں تک پہنچا اور بظاہر بڑے روشن خیال نظر آنے والے اندر سے کیا ہیں؟ […]
زی لائبریری کی بازیابی

’’زی لائبریری‘‘ (Z-Library) الیکٹرانک کتب کا ایک بہت بڑا ذخیرہ ہے۔ یہاں سے آپ 24 گھنٹوں میں 10 کتب مفت ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں اور اس سے زیادہ کتب کے لیے رُکنیت خریدنی پڑتی ہے۔ یہ لائبریری بہت عرصے سے بند تھی، کیوں کہ کاپی رائٹس کی خلاف ورزی کی وجہ سے اس کے […]
کتاب ’’فکری روایات‘‘ کا اجمالی جائزہ

اردو یا پشتو میں کسی کتاب کا مطالعہ کروں…… اور صرف کیے گئے وقت کو بامعنی پاؤں، تو دوہری خوشی ہوتی ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب کو پڑھنے کے بعد بھی کچھ ایسے ہی احساسات ہیں۔ مصنف جمشید اقبال نے صرف کسی کتاب پر اپنا نام کندہ کرنے اور مصنف کہلائے جانے کے چکر میں اُردو […]
مرد، عورت، محبت وغیرہ

بہت سارے ایسے مرد دیکھے ہیں جو اپنی محبوب عورت کے حصول میں ناکام ہو جانے کے بعد زندگی بھر کے لیے پوری عورت ذات کے مخالف بن جاتے ہیں اور اس پر بے حسی، بے وفائی، خود غرضی اور پتا نہیں کیا کیا بدنما ٹھپے لگاتے رہتے ہیں۔ خاص طور پر جب نوجوان لڑکے […]