مولانا طارق جمیل عوام سے معافی مانگیں

Blogger Advocate Muhammad Riaz

مانسہرہ اجتماع کے بعد مولانا طارق جمیل اور ان کے چاہنے والوں کی جانب سے دینِ ِاسلام کی ترویج کے لیے سرگرم عالم گیر تبلیغی جماعت کے اُصول و ضوابط، منتظمین اور عمائدین کے خلاف سرِعام بیان بازی نے یہ واضح کردیا ہے کہ غیر سیاسی اور شخصیت پرستی سے پاک سمجھی جانے والی جماعت […]

قربانی: روح اطاعت یا رسم گوشت خوری؟

Blogger Sami Khan Torwali

ہر سال جب ذی الحجہ کی ساعتیں اپنے نور اور برکتوں کے ساتھ نمودار ہوتی ہیں، فضائیں ’’اللہ اکبر، اللہ اکبر‘‘ کی صداؤں سے گونجنے لگتی ہیں۔ ایامِ حج کے روح پرور مناظر قلوب کو جذبۂ بندگی سے لب ریز کر دیتے ہیں۔ انھی مبارک دنوں میں مسلمانوں کو قربانی کا عظیم فریضہ ادا کرنے […]

کم عمری کی شادی اور اسلامی نظریاتی کونسل

Blogger Hilal Danish

اسلامی نظریاتی کونسل نے 18 سال سے کم عمر افراد کی شادی پر پابندی سے متعلق پارلیمنٹ سے منظور شدہ بِل کو اسلامی تعلیمات کے منافی قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔ کونسل کے مطابق نکاح ایک مقدس فریضہ ہے، جس پر قانون سازی صرف شریعتِ مطہرہ کے اُصولوں کی روشنی میں ہونی چاہیے، […]

حاجی ہدایت الرحمان (قاضی صاحب)

Blogger Hilal Danish

کہتے ہیں کہ عظیم لوگ چراغوں کی مانند ہوتے ہیں۔خاموش…… مگر راستہ دکھانے والے، سادہ…… مگر دلوں کو روشن کرنے والے۔میرے نانا، قاضی ہدایت الرحمان المعروف قاضی صاحب رحمہ اللہ، ایسے ہی ایک روشن چراغ تھے، جن کی زندگی علم، عمل، وفا، دیانت اور سادگی سے عبارت تھی۔٭ نسب و تربیت:۔ بابا نے 1920ء میں […]

مولانا میاں فقیر محمد المعروف بازار مولوی صاحب

Blogger Hilal Danish

سوات کی روحانی فضاؤں میں اگر کسی نام کی بازگشت آج بھی سنائی دیتی ہے، تو وہ مولانا میاں فقیر محمد المعروف بازار مولوی صاحب ہے۔علم و حلم، فقہ و فہم، زہد و تقوا اور عشقِ رسول کی وہ درخشاں قندیل تھے، جن کی روشنی نے چارباغ سے نکل کر پورے خطے کو منور کیا۔مولانا […]

محافلِ ذکر و اذکار پر لاکھوں اخراجات؟

Blogger Advocate Muhammad Riaz

اللہ کریم کی شان اور عظمت کیا ہے، اس کا جواب خود اُس خالق و مالک نے سورۃ القمان کی آیت نمبر 27 میں واضح طور پر بیان کردیا ہے کہ ’’اور اگر زمین میں جتنے درخت ہیں، سب قلم بن جائیں اور سمندر اس کی سیاہی ہو، اس کے پیچھے سات سمندر اور اللہ […]

حضرت مولانا مسعود احمد (چارباغ، سوات)

Blogger Hilal Danish

وادیِ سوات کے قلب، چارباغ کی سرسبز وادیوں میں ایک ایسی ہستی نے آنکھ کھولی جس کا وجود علم، حلم، فہم، فراست اور استقامت کا پیکر بن کر اُبھرا۔ وہ جن کی مسکراہٹ میں شفقت، خاموشی میں حکمت اور اندازِ گفت گو میں دل نشینی کی مہک تھی۔ مولانا مسعود احمد رحمہ اللہ صرف ایک […]

مکہ تا مدینہ: ایک روحانی سفر کی روداد

Blogger Hilal Danish

زندگی میں کچھ اسفار کی حیثیت عام نہیں ہوتی۔ یہ وہ لمحات ہوتے ہیں، جو انسان کی روح کو جھنجھوڑ دیتے ہیں، اُس کے باطن کو پاکیزگی بخشتے ہیں اور اُس کی سوچ کے زاویے بدل دیتے ہیں۔میرے لیے مکہ سے مدینہ کا سفر بھی ایسا ہی ایک روحانی تجربہ تھا، جو محض ایک جغرافیائی […]

مکہ کے مقدس مقامات

Blogger Hilal Danish

مکہ مکرمہ کی مقدس زمین پر بے شمار تاریخی نشانیاں موجود ہیں، مگر کچھ یادگاریں ایسی ہیں جو نہ صرف اپنی شان دار تعمیر، بل کہ اپنی خدمتِ خلق کی وجہ سے بھی زندہ رہتی ہیں۔’’عین زبیدہ‘‘ انھی میں سے ایک ہے، جو زبیدہ بنت جعفر کی فراخ دلی، ذہانت اور بلند سوچ کا ثبوت […]

رمضان نشریات کے نام پر بے ہودگی

Blogger Advocate Muhammad Riaz

پرائیویٹ ٹی وی چینلوں کی بہ دولت جہاں تفریح اور معلوماتِ عامہ میں اضافہ ہوا، وہیں پر شوبزنس کے ہر شعبے میں سرکاری ٹی وی چینل کی اجارہ داری کا خاتمہ بھی دیکھنے کو ملا۔سیانے کہتے ہیں کہ ہر شے کے مثبت اور منفی پہلو ہوتے ہیں۔ اس سنہری کہاوت کے عین مطابق پاکستانی پرائیویٹ […]

دارِ ارقم: اسلام کی پہلی درس گاہ

Blogger Hilal Danish

جب ظلم اپنی انتہا کو پہنچ جائے اور سچائی کو دبانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے، تب ایک ایسا دور آتا ہے، جہاں چراغ اندھیروں میں بھی روشنی پھیلانے لگتے ہیں۔ایسا ہی ایک چراغ ’’دارِ ارقم‘‘ تھا، وہ پہلا مرکزِ علم جہاں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے اپنے جاں […]

مکہ تا طائف: ایک تاریخی و روحانی سفر

Blogger Hilal Danish

یہ سفر صرف ایک راستے کی مسافت نہیں تھا، بل کہ یہ تاریخ کے اوراق میں جھانکنے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی تکالیف کو محسوس کرنے، اور اُس سرزمین کے مقدر میں لکھے گئے انعامات کو سمجھنے کا موقع تھا۔طائف، جو مکہ کے جلال اور گرمی سے ہٹ کر ٹھنڈے موسم […]

عین زبیدہ: زبیدہ بنت جعفر کی لازوال خدمت

Blogger Hilal Danish

مکہ مکرمہ کی مقدس زمین پر بے شمار تاریخی نشانیاں موجود ہیں، مگر کچھ یادگاریں ایسی ہیں، جو نہ صرف اپنی شان دار تعمیر، بل کہ اپنی خدمتِ خلق کی وجہ سے بھی زندہ رہتی ہیں۔ عین زبیدہ انھی میں سے ایک ہے، جو زبیدہ بنت جعفر کی فراخ دلی، ذہانت اور بلند سوچ کا […]

حرم کے جلال میں ایک غلام کی حاضری

Blogger Hilal Danish

یہ کوئی عام سفر نہیں تھا، بل کہ یہ ایک عاشق کی اپنے محبوب کے دربار میں حاضری تھی۔ یہ روح کی گہرائیوں میں اُتر جانے والا وہ مبارک سفر تھا، جس میں ہر لمحہ عبدیت کی خوش بو تھی۔ ہر قدم ’’فناء فی اللہ‘‘ کی جانب بڑھ رہا تھا اور ہر سانس میں ’’لبیک […]

مولانا سیف الملوک (منگلتان مولوی صاحب)

Blogger Hilal Danish

روشنی کے وہ مینار جو علم و عرفان کے چراغ جلاتے ہیں، تاریخ کے اوراق پر ہمیشہ جگ مگاتے رہتے ہیں۔ ایسے ہی درخشاں ستاروں میں مولانا سیف الملوک المعروف منگلتان مولوی صاحب کا نام بھی شامل ہے، جنھوں نے دینی علوم، روحانی رشد و ہدایت اور تدریسی خدمات کی جو شمع روشن کی، وہ […]

مولانا انظر گل (شنگریٔ مولوی صاحب)

Blogger Hilal Danish

علم کے وہ چراغ جو جہالت کے اندھیروں کو مات دے کر روشنی پھیلاتے ہیں، وقت کی گرد میں کبھی مدھم نہیں ہوتے، بل کہ تاریخ کے صفحات پر ہمیشہ درخشاں رہتے ہیں۔انھی چراغوں میں ایک روشن نام مولانا انظر گل رحمہ اللہ المعروف شنگریٔ مولوی صاحب کا ہے، جن کی زندگی دینی علوم، روحانی […]

اسلامی بینکاری (تاریخ و ارتقا)

Blogger Abu Jaun Raza

بینک ایک ایسا ادارہ ہے، جو آج کے معاشی نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ عصرِ حاضر میں جب کہ دنیا گلوبل ویلج کی صورت اختیار کرچکی ہے، اس ادارے کے بغیر بڑی بڑی تجارتی منڈیاں چلانا تقریباً ناممکن ہوچکا ہے۔ مغربی بینکوں کے وجود میں آنے کے بعد اہلِ اسلام نے […]

جادو ٹونا

Blogger Abu Jaun Raza

ہمارے اردگرد کی دنیا میں دو طرح کا علم پایا جاتا ہے۔ ایک وہ علم ہے جو مادی قوانین سے متعلق ہے۔ دوسرا وہ ہے جو نفس سے متعلق ہے۔ میرا اپنا وجود مادی ہے۔ مَیں مٹی سے بنا ہوں۔ میرے جسم میں ایک شخصیت پائی جاتی ہے۔ اُس شخصیت کو جاننے کا علم نفسی […]

حرمتِ سود، مختلف ادیان کی تعلیمات کی روشنی میں

Blogger Abu Jaun Raza

تمام معاشی برائیوں میں ’’ربوا‘‘ یا ’’سود‘‘ کے نتائج معیشت کے لیے تباہ کن ہوتے ہیں۔ سود صرف ایک دینی عمل کی خلاف ورزی اور اخلاقی برائی ہی نہیں، بل کہ اس کی کوکھ سے سماجی اور معاشی برائیاں جنم لیتی ہیں۔ مثلاً: ظلم، استحصال، بے رحمی، افراطِ زر، دولت کی تقسیم میں ناہم واری […]

ڈاکٹر اَسرار: اسلام، حاکمیت الٰہی اور جمہوریت

Blogger Doctor Gohar Ali

اسلام اور جمہوریت کے تعلق پر مولانا اَسرار احمد کا موقف یہ ہے کہ اسلام انسانی حاکمیت کی نفی کرتا ہے اور خلافت کو اس کا متبادل پیش کرتا ہے۔ اُن کے مطابق، انسان دنیا میں اللہ کا نائب بن کر آیا ہے، جیسا کہ قرآن میں فرمایا گیا: ’’مَیں زمین میں ایک خلیفہ بنانے […]

قیام خلافت: ڈاکٹر اسرار اور غامدی کا تقابلی جائزہ

Blogger Abu Jaun Raza

ڈاکٹر اسرار احمد ہمارے ملک کا ایک معروف نام ہیں۔ اُنھوں نے خلافت کے قیام کے لیے عملی طور پر جد و جہد کی اور ’’تنظیمِ اسلامی‘‘ کے نام سے ایک تحریک کی بنیاد رکھی۔ ذیل میں اس حوالے سے اُن کے افکار کا مختصر جائزہ پیش کیا جارہا ہے۔1:۔ مکی دور کی اہمیت:۔ ڈاکٹر […]