کیا ہر داڑھی والا ظالم اور گناہ گار ہے؟

سوات کے علاقے چالیار میں ایک مدرسے کے برائے نام قاری، جس کی بڑی بڑی داڑھی اور سفید ٹوپی کی وجہ سے وہ بہ ظاہر ایک دین دار شخص معلوم ہوتا تھا، نے ایک معصوم طالب علم کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا، یہاں تک کہ وہ جان کی بازی ہار گیا۔ افسوس ناک طور […]
جنگلات کا زوال اور ماحولیاتی توازن

کبھی ہم سوات کو ’’پاکستان کی جنت‘‘ کہا کرتے تھے۔ بلند و بالا پہاڑ، ہرے بھرے جنگلات، بل کھاتی ندیاں، برف سے ڈھکی چوٹیاں اور وہ خوش گوار ہوا جو انسان کے وجود کو تازگی بخشتی تھی۔ پنجاب اور سندھ جیسے گرم علاقوں سے لوگ گرمیوں کی چھٹیوں میں یہاں کا رُخ کرتے تھے، تاکہ […]
چند مرلے، کئی جنازے

پشتون قوم کی تاریخ جرات، غیرت اور وفاداری سے بھرپور ہے۔ صدیوں سے یہ قوم پہاڑوں، میدانوں، قبیلوں اور روایتوں میں زندہ رہی ہے…… مگر انھی روایتوں میں ایک تلخ اور سنگین مسئلہ بھی چھپا ہوا ہے، جو وقتاً فوقتاً سر اُٹھاتا رہتا ہے؛ کہیں وراثت کے تنازع کی شکل میں، کہیں زمین کی ملکیت […]
قربانی کا اصل مقصد اور معاشرتی ذمے داری

حضرت ابراہیم علیہ السلام اور اُن کے بیٹے کی فرماں برداری اور قربانی کا جذبہ اللہ کو بہت پسند آیا اور اسی عمل کو مسلمانوں کے لیے سنتِ ابراہیمی بنا دیا۔عید الاضحی نہ صرف ایک عظیم مذہبی عبادت ہے، بل کہ عالمی سطح پر ایک مضبوط معاشی و سماجی نظام کو متحرک کرنے والا عمل […]
تیری کرپشن ’کرپشن‘، میری کرپشن……!

ہمارے ہاں سیاسی وفاداری عقل کے نہیں، اندھے یقین کے در پر سر رکھے سجدہ ریز ہے۔ یہاں ’’اپنا لیڈر‘‘ دودھ کا دھلا اور دوسرا لیڈر کوئلے کی کان سے بھی سیاہ ہوتا ہے۔ انصاف کی ترازو میں اگر کوئی وزن ہے، تو صرف پارٹی لیڈر کا ہے۔ہمارے ملک میں سیاست نظریات کی بنیاد پر […]
ہمارا نظام تعلیم اور ضائع ہوتی ہوئی صلاحیتیں

پاکستان میں تعلیم کا مطلب آج بھی صرف ایک ہی چیز سمجھی جاتی ہے: ’’کتابیں، امتحان اور نمبر۔‘‘ہمارے نظامِ تعلیم نے بچوں کی صلاحیتوں کو ایک ہی سانچے میں ڈھالنے کی کوشش کی ہے، جیسے ہر بچہ ڈاکٹر یا انجینئر ہی بننے کے لیے پیدا ہوا ہو…… لیکن دنیا بھر میں ترقی یافتہ اقوام نے […]
پردیس کا مسافر، اپنے وطن میں لاوارث

سعودی عرب کا سورج جب سینے پر آگ برساتا ہے، قطر کی دھوپ جب ہڈیوں کو جلا دیتی ہے، دبئی کی بلند و بالا عمارات کے سائے جب مزدور کے خواب نگل لیتے ہیں، تب کہیں جاکر ایک تارکِ وطن اپنی جیب میں چند ریال یا درہم لے کر ’’امی‘‘، ’’ابو‘‘، ’’بھائی‘‘، ’’بہن‘‘، ’’بیوی‘‘ یا […]
جوائنٹ فیملی سسٹم: روایت کی زنجیروں میں قید زندگیاں

’’دینِ اسلام صرف عبادات کا نام نہیں، بل کہ مکمل طرزِ زندگی ہے۔ پانچ وقت کی نماز، روزہ اور قرآن کی تلاوت جتنی اہم ہیں، اتنے ہی اہم انسانوں کے حقوق، عدل، حسنِ سلوک، پردے اور باہمی معاملات کے احکامات بھی ہیں۔ ہم صرف اُن اعمال کو دین سمجھ بیٹھے ہیں، جو ہمیں آسان یا […]
پاکستان: بیوہ خواتین کی مشکلات اور سماجی دباو

اقوامِ متحدہ کے مطابق، دنیا بھر میں 25 کروڑ 80 لاکھ خواتین بیوہ ہیں، جو بنیادی حقوق سے محروم ہیں اور استحصال کا شکار ہیں۔ایک اخباری رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں 35 سال سے زائد عمر کی ایک کروڑ خواتین بیوہ، طلاق یافتہ یا غیر شادی شدہ ہیں۔پاکستان کی 2023ء کی مردم شماری کے مطابق، […]
سوشل میڈیا کے میدان پر سچ اور جھوٹ کی جنگ

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جنوری 2024ء کی رپورٹ کے مطابق، ملک میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز استعمال کرنے والوں کی تعداد تقریباً 7 کروڑ تک پہنچ چکی ہے۔’’فیس بُک‘‘ صارفین کی تعداد 6 کروڑ 4 لاکھ، جن میں مرد صارفین 76 فی صد اور خواتین 24 فی صد ہیں۔’’یوٹیوب‘‘ صارفین […]
نوجوانوں کی پریشانیاں اور معاشرتی بے حسی

ہمارے معاشرے میں نوجوان مختلف قسم کے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں، جن میں تعلیمی دشواریاں، ملازمت کی جد و جہد، شادی کا دباو اور شادی کے بعدگھریلو مسائل شامل ہیں۔ یہ تمام مسائل نوجوانوں کی ذہنی صحت پر گہرے اثرات ڈالتے ہیں اور انھیں کم عمری ہی میں ذہنی دباو اور پریشانی کا […]