ایک خرمانی کے بدلے چھے قتل؟

گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 4 مینگورہ سے میرے والد صاحب مجھے اُٹھا کر محتاج ہیڈ ماسٹر (مرحوم) کے سکول بھیجنے لگے۔ ہمارا گھرگل کدہ نمبر 2 میں تھا، جہاں سے نمبر 4 سکول ویسے ہی بہت دور تھا، پھر نمبر 1 سکول اور ڈبل سے بھی زیادہ فاصلے پر…… لیکن ایک تو محتاج ہیڈ ماسٹر […]
5 جولائی کے اثرات

انگریزوں نے برصغیر میں اپنی حکم رانی کو طول دینے کے لیے مقامی مذاہب میں مداخلت کی۔ مذہبی فہرست میں از سر ِنو ترجیحات ترتیب دیں۔ جہاں سے کوئی خطرہ محسوس نہ ہوا، اُن مذاہب کو بلند مقام دیا اور جن سے اندیشہ تھا، اُنھیں فہرست کے آغاز میں رکھا۔اسی مداخلت نے برصغیر کے تمام […]
سماجی و جمہوری تبدیلی، وقت کی اہم ترین ضرورت

قارئین! بہت افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس وقت تمام سیاسی جماعتیں غیر متعلق ہوچکی ہیں۔ سب کا منشور یک ساں ہے، سب کی منزل صرف اقتدار حاصل کرکے ’’مالی فوائد‘‘ سمیٹنا ہے۔ ایسے میں عام آدمی کا عدم اعتماد ہی سیاسی جماعتوں کو واپس ٹریک پر لاسکتا ہے۔ ان جماعتوں میں نہ […]
کسی اپنے سے بچھڑنے کا دکھ

کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں، جنھیں آپ اُستاد سمجھتے ہیں، مگر دراصل آپ خود اُن کے شاگرد ہوتے ہیں، اور اِس بات کا ادراک صرف وقت ہی دیتا ہے۔2018ء میں، جب پرانی زندگی نے تھکا کر نئی زندگی کی بنیادیں رکھنے پر مجبور کیا، تو چند ہی ہاتھ تھے، جنھوں نے مدد کی۔ چند ہی […]
روایات سے جڑا ایک پاگل

لوگ ہنستے ہیں، کچھ عجیب تبصرے کرتے ہیں، مگر میں ابتدا ہی سے نوکیا موبائل استعمال کرتا آیا ہوں۔جب نوکیا کمپنی بند ہوئی، تو اُن کی جانب سے ایک ای میل موصول ہوئی کہ ہم کمپنی مائیکروسافٹ کو بیچ رہے ہیں، مگر صارفین کا ڈیٹا اُن کی امانت ہے؛ 31 دسمبر تک حاصل کرلیں۔ اس […]
ہسپتال جو پورے کا پورا چوری ہوا

’’سیدو گروپ آف ٹیچنگ ہاسپٹلز‘‘ کا نام سب نے سنا ہے۔ سنٹرل ہسپتال اور سیدو ہسپتال کے نام بہت عام ہیں۔ پچھلی نسل کے لوگ ان کو ’’روشن ہلال ہسپتال‘‘ اور ’’ڈاکٹر نجیب ہسپتال‘‘ کے ناموں سے پکارتے ہیں۔ دونوں ہسپتال والی صاحب مرحوم کے اَن مول تحفے ہیں، جن کو بعد میں ’’ڈسٹرکٹ ہیڈ […]
ڈرگ انسپکٹر فدا خان

تحصیلِ چارباغ کی مردم خیز مٹی کا ذکر کریں، تو تعلیم، کاروبار، قابلیت، صنعت و حرفت، صحافت اور تدریس میں ایک سے ایک نادر شخصیت نے اس سے جنم لیا۔ یقینا اس تحصیل نے بڑے بڑے لوگ پیدا کیے۔تحصیلِ چارباغ و ملحقہ علاقہ جات کے پہلے ماسٹر ڈگری ہولڈر خورشید جہان ابھی کم عمر ہی […]
امان اللہ خان المعروف کاکا اُستاد صاحب

ہماری نسل اور اس سے پہلے کے مینگروال حضرات سے ’’کاکا اُستاد صاحب‘‘ کا پوچھیں، تو ایک تعظیم، احترام اور محبت کا جذبہ ان کے چہرے میں سرخی پیدا کردیتا ہے۔کاکا اُستاد صاحب مینگورہ نیو روڈ محلہ عیسیٰ خیل کے رہنے والے تھے۔ اُن کو اُستادوں اور افسروں کا اُستاد بھی کہتے ہیں۔کاکا اُستاد صاحب […]
میاں گل فروش کی ناقابل فراموش خدمات

چشمِ تصور میں لائیں ریاستِ سوات کا وہ دور جب پاکستان سے اخباردوسرے روز پہنچتا تھا، جہاں تعلیم اتنی عام نہیں تھی۔ پڑھنے والے کم تھے، اس لیے ایک ہی ہفت روزے کا اجرا ہوتا تھا اور ایک ہی شخص مالک، پبلشر، ایڈیٹر، کانٹینٹ کرئیٹر، رپورٹر اور ڈسٹری بیوٹر ہوتا تھا۔ اندازہ لگائیں اُس ایک […]
ہمارا انوپم کھیر ’’رحمت علی‘‘

سکول کے زمانے میں رحمت علی ’’آصف خان‘‘ (اداکار) سے بہت متاثر تھا۔ وہ اور اُس کے کئی دوست نام کے ساتھ ’’آصف خان‘‘ کا لاحقہ لگاتے۔ ہماری روزانہ ملاقات حاجی بابا روڈ پر ہوتی۔ رفتہ رفتہ ہماری شناسائی گہری دوستی میں بدل گئی۔ ہم میں قدرِ مشترک کتابوں کا مطالعہ تھی۔ہم کو بھی پڑھنے […]
مدرار (چورڑئی طوطا)

بہت پرانے حاجی بابا چوک کو چشمِ تصور میں لائیں، تو ایک عجیب سی تصویر بنتی ہے۔ ایک مصروف چوک جہاں سبزی منڈی، بسوں، گوالوں، پہاڑوں سے آئے ہوئے افراد جو میوہ جات کے ڈھیر سجائے بیٹھے ہیں، پرانا ڈاک خانہ روڈ سے کسی ندی کی طرح بہتی ہوئی اترائی جو غورئی کندہ کی جانب […]
شجاع الملک (منیجر صاحب)

جناب شجاع الملک دراصل پیرداد خان کے لختِ جگر ہیں۔مینگورہ شہر کے آبائی لوگ شجاع الملک صاحب کو ’’منیجر صاحب‘‘ کَہ کر اُن کی ساری خوبیوں کا احاطہ کرلیتے ہیں۔ اس ایک لفظ (منیجر صاحب) میں اُن کی شخصیت، شرافت، خوش مزاجی، رکھ رکھاو، اپناپن اور نجانے دیگر کون کون سی خوبیوں مضمر ہیں۔دراصل بینکنگ، […]
آج بھی ’’بھٹو‘‘ زندہ ہے (شخصی خاکہ)

ہر جنازے اور فاتحے میں موجود مددگار، راہ نمائی کرنے والا، جنازوں میں صفیں درست کروانے والا، فاتحے میں کھڑے ہوکر مدد کرنے والا ایک ہی ہے، ہمارا کلاس فیلو نثار احمد المعروف ’’بھٹو‘‘!گزرے ہووؤں یا حیات شخصیات کے بارے میں تو بہت لکھا جاتا ہے، آج ہمارے درمیان زندہ و جاوید دوست کے بارے […]
مینگورہ (کل اور آج)

(نوٹ:۔ زیرِ نظر تحریر سکندر پیرداد خان کے انگریزی زبان میں لکھے گئے مضمون کا اُردو ترجمہ ہے۔ خامیوں پر مصنف اور قاری دونوں سے پیشگی معذرت خواہ ہوں۔ مصنف سے بہ طور خاص…… کہ شاید الفاظ کا ترجمہ ممکن ہو، مگر جذبات کا احاطہ ناممکن ہی ہوتا ہے، راقم)یہ میری قسمت میں تھا کہ […]
میرے گھر آسمان سے اترا فرشتہ

بیٹیاں آسمان سے اُترے فرشتوں جیسی ہوتی ہیں۔ میری آج کی تحریر اُن والدین کے لیے بھی ہے، جن کی بیٹیاں ہیں…… اور اُن کے لیے بھی ہے، جن کے گھر آسمان سے فرشتے نہیں اُترے، یعنی اُن کے ہاں بیٹی نے جنم نہیں لیا۔قارئین! میرے گھر ایک ہی فرشتہ اترا ہے،یعنی میری ایک ہی […]
شخصی آزادی حاصل کرنے کا طریقہ

شعور وہ طاقت ہے جس سے انسان اچھے بھلے کی پہچان کر پاتا ہے۔ شعور خود سے اور اردگرد سے باخبر ہونے کا نام ہے۔ یہ شعور ہی ہے جو اچھے اور برے میں تمیز سکھاتا ہے۔ اپنے مقام اور مقاصد سے آگاہی دلاتا ہے۔یہ شعور ہی ہے جس سے سامراج، استعمار، ظالم، استحصال کرنے […]
بے بدل فن کار ’میراوس‘ بھی گزر گیا

میراوس بھی عجیب مخمصے کا شکار رہا۔ چارسدہ تنگی میں پیدا ہوا، وہاں جیا، وہاں انتقال کرگیا اور وہاں دفن بھی ہوا۔کہتے ہیں کہ ناموں کا انسان کی زندگی پر بہت اثر ہوتا ہے۔ میراوس کے معاملے میں موضع ’’تنگی‘‘ (بہ معنی تنگ دستی) کا اثر بڑا عجیب رہا۔ اُس کی پوری زندگی تنگ دستی […]
پروفیسر قادر خان

پروفیسر قادر خان صاحب کہتے ہیں کہ میری کل 7 یا 8 تصویریں ہیں، جو میانگل شہریار امیر زیب صاحب نے کھینچی ہیں۔ چوں کہ اُن کو معلوم ہے کہ مجھے تصویر کھینچنا پسند نہیں، اس لیے اُنھوں نے اُن پر تبصرے لکھ کر مجھے واپس کر دیا ہے۔قارئین! راقم ایک دن تین بجے سہ […]
ہماری ملغوبہ تاریخ اور ریاستی جبر

کہتے ہیں کہ تین وجوہات کی بنیاد پر انگریزوں نے سوات، دیر اور چترال میں بہ راہِ راست حکومت نہیں کی:٭ پہلی وجہ یہ تھی کہ یہ علاقے بین الاقوامی سیاست میں تذویراتی اہمیت نہیں رکھتے تھے۔٭ دوسری وجہ، یہاں ایسے وسائل نہیں تھے، جن کو ایسٹ انڈیا کمپنی یا انگریز لوٹ کر انگلستان لے […]
محمد افضل خان لالا (زندگی اور جد و جہد)

(نوٹ:۔ زیر نظر سطور محمد لائق کی ایک انگریزی تحریر کا ترجمہ ہے، راقم)(مرحوم) محمد افضل خان لالا، خیبر پختونخوا کے ایک معروف پشتون قوم پرست رہ نما تھے۔ وہ دسمبر 1926ء میں بالائی سوات کے گاؤں برہ درشخیلہ میں پیدا ہوئے۔ اُن کے والد حبیب خان جو کہ (دارمئی خان) کے نام سے مشہور […]
غلام غوث: معروف کاروباری و سماجی شخصیت

جناب غلامِ غوث مینگورہ شہر کے پڑھے لکھے، مہذب، مددگار، سلجھے ہوئے اور معروف کاروباری و سماجی شخصیت ہیں۔وقت آگے بڑھتا ہے۔ معاشرے ترقی کرتے ہیں۔ وقت کے ساتھ تہذیب بھی ترقی کرتی ہے اور ماحول بہتر ہوتا ہے…… مگر ہم جب پیچھے دیکھتے ہیں، تو لگتا ہے کہ ہمارا سفر ایک قدم آگے اور […]