طاقت کا کالا بازار (دروغ بر گردنِ راوی)

Blogger Sajid Aman

بڑا سنتے آئے ہیں کہ تھانے بکتے ہیں، ایس ایچ اُوز پیسے دے کر پوسٹنگ لیتے ہیں۔ ایک مخصوص ’’تھانہ کلچر‘‘ ہوتا ہے اوپر خدا، نیچے ایس ایچ اُو مالک ہے۔ جسے چاہے عزت دے ، جسے چاہے ذلیل کرے۔ ایس ایچ اُو کے پاس وہ سارے اختیارات ہوتے ہیں کہ اگر اُس میں فرعونیت […]

انصاف کا نڈر علم بردار، کامریڈ جسٹس وقار احمد سیٹھ

Blogger Sajid Aman

فسطائیت اور سرمایہ دارانہ اشرافیہ کے خلاف ڈٹ جانے والے مردِ مجاہد، کامریڈ جسٹس وقار احمد سیٹھ (شہید) وہ شخص جس نے آئین کی پاس داری کا حلف لیا تھا اور اسی جرم میں مجرم ٹھہرا کہ وہ آئین کے خلاف کسی سازش کا حصہ نہیں بنے گا۔ وہ آمریت کو صریحاً خلافِ آئین کہتا […]

مینگورہ شہر کا خاموش المیہ

Blogger Sajid Aman

آج کے اس ترقی یافتہ دور میں مینگورہ شہر بے شمار مسائل سے دوچار ہے۔ ڈینگی، ملیریا، کورونا، آلودگی، چوہوں کی بے تحاشا افزایش، شہری سیلاب کے خدشات، بے ہنگم ٹریفک، ٹریفک جام، سینے اور سانس کے امراض اور نہ صرف مینگورہ شہر بل کہ پورے ملاکنڈ ڈویژن میں کینسر کے بڑھتے ہوئے مریض…… اگر […]

خدمت، سیاست اور فکری جمود کا المیہ

Blogger Sajid Aman Swat

ڈاکٹر گوہر علی نے ’’بنو قابل‘‘ یا ’’بنو قابلِ سیاست‘‘ کے عنوان سے لفظونہ ڈاٹ کام کے قارئین کے لیے ایک عمدہ تحریر لکھی ہے۔ اُمید ہے کہ جماعتِ اسلامی کے ’’فارمولا ذہن‘‘ والے افراد اس کو تعمیری تنقید کے طور پر لیں گے، اس لیے میں ڈاکٹر گوہر کی بات آگے بڑھانے کی جسارت […]

’’قامی تڑون جرگہ‘‘ اور ہمارے کرنے کے کام

Blogger Sajid Aman

سوات کیا پورے ملاکنڈ ڈویژن میں تحصیلِ بابوزئی کو کئی وجوہات کی بنا پر انفرادیت حاصل ہے۔ یہ ڈویژنل اور ضلعی ہیڈکوارٹر ہونے کے ساتھ ساتھ تعلیمی، سماجی، اقتصادی، ثقافتی، عدالتی اور تاریخی ہیڈکوارٹر بھی ہے ۔ کاروباری مواقع کے لحاظ سے بھی یہ ایک بڑی تحصیل ہے۔ یوں اس تحصیل میں آبادی کی مسلسل […]

لاہورِ ثانی، ’’مینگورہ‘‘

Blogger Sajid Aman

عام طور پر کہا جاتا ہے کہ لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر ہے، کیوں کہ وہاں سموگ ہوتا ہے…… مگر خیبرپختونخوا کے ملاکنڈ ڈویژن، خصوصاً مینگورہ (سوات) کا کوئی والی وارث نہیں، جو آکر دیکھے کہ آلودگی کسے کہتے ہیں!ایک چھوٹا سا شہر اور اُس میں ہزاروں رکشے اور اُن سے اٹھتے ہوئے دھویں […]

’’کیس نمبر 9‘‘: فارمولا کہانیوں سے انحراف

Blogger Sajid Aman

عام طور پر پاکستانی ٹی وی ڈرامے محبت، جاگیرداری، غریب اور امیر کی شادی، محبت میں ناکامی کے خدشات کے بعد ہونے والی شادی، سیاسی خانوادوں کے رویوں کی عکاسی اور ساس بہو کے تعلقات پر مبنی ہوتے ہیں…… مگر ’’کیس نمبر 9‘‘ نے سب کچھ بالکل 180 درجے پر گھما دیا ہے۔ معروف اینکر […]

خلیل الرحمان قمر کا ’’منٹوئی تجربہ‘‘

Blogger Sajid Aman

خلیل الرحمان قمر مجموعی طور پر میرا پسندیدہ مصنف کبھی نہیں رہا۔ اس کی کئی وجوہات ہیں:پہلی وجہ، اُن کی اُلجھی ہوئی شخصیت ہے۔دوسری وجہ، اُن کا جنسی امتیاز پر مبنی احمقانہ بیانیہ ہے۔تیسری وجہ، اُن کا مکمل کمرشل نظریہ ہے۔ایک نجی ٹی وی چینل پر ’’مَیں منٹو نہیں ہوں‘‘ نامی ڈراما اِن دنوں چل […]

نور حنی گل، شاہی مستری ریاستِ سوات

Blogger Sajid Aman

ریاستِ سوات قائم ہوئی، تو شاہی ماحول پیدا ہوا۔ شاہی سواری موٹر کار سے بہتر اور کیا ہو سکتی تھی۔ اس لیے سڑکیں بنیں اور لاریاں آئیں……مگر جہاں ڈرائیور اور میکینک نہ ہوں، وہاں گاڑی چلائے گا کون؟ابتدائی دور میں سوات میں یا تو ڈرائیور باہر سے آتے تھے یا پھر مقامی لوگ پشاور، لاہور […]

اقدار کا زوال یا زمانے کی تبدیلی؟

Blogger Sajid Aman

فضل رازق شہاب صاحب نے کچھ عرصہ پہلے ایک تحریر اپنی فیس بک وال پر دی تھی، جس میں لکھا تھا:مَیں نہیں جانتا کہ یہ الفاظ کس نے لکھے ہیں، اگر وقت ہو، تو پڑھ لیں۔مرد کے کپڑوں میں عورت کی صفائی جھلکتی ہے۔ عورت کے لباس میں مردانگی دکھائی دیتی ہے۔ لڑکیوں کے لباس […]

حیدر علی خان کی داستانِ وفا

Blogger Sajid Aman

مینگورہ کے مین بازار چوک مینگروال (مینگورہ کے باسی) میں، ’’اڈہ‘‘ سے غورئی چینہ کی طرف جانے والا راستہ محلہ اسحاق کے بعد دوسرا پوش ایریا سمجھا جاتا تھا۔ یہاں کے مکانات رہایشیوں کی نفاست، آرٹ اور فنِ تعمیر سے لگاؤ کی جھلک سمجھے جاتے تھے۔ چوڑا راستہ اُن کی دل کی کشادگی کی غمازی […]

فضل رازق شہاب: ایک عہد کا نام

Blogger Sajid Aman

قارئین! قومیں بانجھ تب ہوتی ہیں، جب اُن میں علم و فن سے محبت ختم ہوجائے۔ یوں تاریخ سے رغبت معدوم رہتی ہے اور اسلاف کی عظمت کا وزن دل پر نہیں رہتا؛ حال بے حال ہو جاتا ہے اور مستقبل غیر یقینی بن جاتا ہے۔وہ قومیں گم ہو جاتی ہیں، جو صاحبِ علم کی […]

ماضی کا لنڈیکس، حال کی کالونی

Blogger Sajid Aman

آج کا لنڈیکس، کل کے لنڈیکس سے بالکل مختلف ہے۔ وہ لنڈیکس جو کبھی باغوں، باغیچوں، کھیتوں اور ہریالی کے لیے جانا جاتا تھا، چند ہی گھر تھے اور مولی، گاجر، خربوزے کی فصلیں عام ملتی تھیں…… اب ایک رہایشی کالونی کے سوا کچھ نہیں۔کامران خان پل کب بنا، یہ مجھے یاد نہیں، مگر یہ […]

نظریات کے چراغ اور کارپوریٹ اندھیرا

Blogger Sajid Aman

یہ محض تصویر نہیں…… ایک تاریخ ہے، جد و جہد ہے، نظریات کی کہانی ہے۔تصویر کے دائیں جانب فضل رحمان نونو، درمیان میں عبداللہ یوسف زئی اور ساتھ عبدالعزیز شاہین ایڈوکیٹ (سابقہ محکمۂ تعلیم) نظر آتے ہیں۔ یہ سب مینگورہ شہر کے اصلی باشندے ہیں۔مینگورہ ایک چھوٹے قصبے سے بڑھتے بڑھتے خیبرپختونخوا کا آبادی کے […]

سیلاب…… تباہی بھی، امتحان بھی

Blogger Sajid Aman

وہ جمعے کا دن تھا…… یعنی چھٹی کا دن تھا۔ کاروبار ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے میں ہفتے بیت گئے تھے۔ صبح سے رات تک کی محنت نے بدن توڑ کے رکھ دیا تھا۔ مَیں یوں سویا ہوا تھا، جیسے بے سدھ، ہر شے سے بے نیاز، حتیٰ کہ اس احساس سے بھی […]

برصغیر کی غیر فطری تقسیم اور ’’ہمارے اعمال‘‘

Blogger Sajid Aman

برطانوی سامراج کی برصغیر کی غیر فطری تقسیم کی جھلک آج بھی نظر آتی ہے۔ اِس وقت برصغیر پاک و ہند سیلابی صورتِ حال اور موسمی تغیرات کی زد میں ہے۔ انڈس بیسن کا نظام، جہاں معاون دریا دریائے سندھ میں آکر ایک مکمل دھارا بناتے ہیں، صدیوں تک قدرتی توازن کا ضامن رہا…… لیکن […]

باچا خان، مجھے بھی کچھ کہنا ہے

Blogger Sajid Aman

گوہر اقبال خان رماخیل نے بڑی جرات مندی کے ساتھ قلم اٹھایا ہے۔ ہمارے معاشرے میں اظہارِ رائے پر کبھی حکومت پابندیاں عائد کرتی ہے اور کبھی معاشرتی رویے اس کا گلا گھونٹ دیتے ہیں۔ حالاں کہ ہر موضوع پر ہر طرح کی رائے دینے کی اجازت ہونی چاہیے اور اسے خوش آمدید کہا جانا […]

قومی تڑون جرگہ، دیر آید درست آید

Blogger Sajid Aman

ضلع سوات کی سطح پر قائم ’’سوات قومی جرگہ‘‘ کو غیر متنازع حیثیت حاصل ہے۔ برے سے برے وقت میں دھمکیوں اور جان سے جانے کے خطروں کے باوجود سوات قومی جرگہ نے گرینڈ سوات جرگہ کی حیثیت سے اپنی طاقت، استقامت اور پائیداری دکھائی۔سوات قومی جرگہ اگرچہ غیر سیاسی ہے، مگر سوات کے عوام […]

ناسٹلجیا

Blogger Sajid Aman

قارئین! ’’ناسٹلجیا‘‘ (Nostalgia) کا مطلب ہے ماضی کی یادوں میں کھو جانا، ماضی کی طرف ایک جذباتی لگاو یا ایک خواہش مند محبت جو ماضی کی طرف ہو۔اس کیفیت میں اکثر ماضی کے خوش گوار لمحات یا مقامات کو یاد کیا جاتا ہے اور ان کی طرف ایک گہرا تعلق محسوس ہوتا ہے۔واقعی یہ ایک […]

استقامت کا استعارہ، عبدالرحیم

Blogger Sajid Aman

صدر عبد الرحیم صاحب کو میں بہت ابتدائی زمانے سے جانتا ہوں۔ نہایت ذاتی طور پر، نہایت قریب سے۔صدر صاحب کی زندگی یا سرگذشت اگر ایک آپ بیتی کی صورت میں تحریر ہو، تو اس ضمن میں کئی نوٹس میرے پاس موجود ہیں…… مگر میری خواہش یہ ہے کہ یہ ایک مکمل آپ بیتی ہو، […]

مکالمہ جاری رہنا چاہیے

Blogger Sajid Aman Swat

قارئین! لفظونہ ڈاٹ کام پر ایک اچھی بحث کا آغاز ہوا ہے۔ اس سلسلے میں اب تک صرف تین مضامین٭ جامعات اور دینی مدارس (مختصر تقابلی جائزہ)٭ جامعات و دینی مدارس (جوابِ آں غزل)٭ جواب الجوابسامنے آئے ہیں۔ مَیں نے درخواست کی تھی کہ مکالمے کا سلسلہ جاری رہے، تاکہ مختلف نقطۂ نظر سامنے آتے […]