اندھوں کا دیس (تبصرہ)

Book Review by M Irfan

تحریر: ایم عرفان انگریزی ناول نگار "HG Wells” نے زیرِ تبصرہ ناول کو پہلی بار 1936ء میں شائع کیا تھا اور آج بھی یہ باربار چھپ رہا ہے۔اس کہانی میں مصنف ہمیں ایک عجیب و غریب بیماری کے بارے میں بتاتا ہے۔ برف پوش پہاڑوں کے بیچوں بیچ دنیا سے الگ تھلگ ایک کٹے ہوئے […]

’’منطق الطیر جدید‘‘ (تبصرہ)

Ahmed Khayal

تبصرہ نگار: احمد خیال ’’خواجہ فریدالدین عطار نیشا پوری‘‘ کی مثنوی ’’منطق الطیر‘‘ مستنصر حسین تارڑ کے حواس پر ایسے چھائی کہ اُن کے ناول ہوں، یا حقیقی زندگی، پرندوں کی پھڑپھڑاہٹ اور چہکار گونجتی سنائی دیتی ہے۔ تارڑ کے ناولوں میں موجود پرندوں سے تو آپ یقینا آگاہ ہوں گے۔ حقیقی زندگی میں اُن […]

موت کی خوشی (تبصرہ)

A Book Review by Aqsa Sarfaraz

تبصرہ نگار: اقصیٰ سرفراز  ’’البرٹ کامیو‘‘ کے اس ناول کے توسط میری ملاقات ورکنگ کلاس کے ایک ایسے نوجوان سے ہوئی ہے، جو دن رات خوشی کے حصول کے لیے سرگرداں رہتا ہے۔ اُس کے نزدیک خوشی سے مراد دولت ہے۔ دولت کے بغیر انسان خوش و خرم، مطمئن اور پُرسکون نہیں رہ سکتا۔ وہ […]

خوش ونت سنگھ کا ناول ’’دلی‘‘ (تبصرہ)

تبصرہ: کنول اقبال جب برصغیر کی بات آتی ہے، تو یہ سوچ کر دل کو تسلی نہیں دی جا سکتی کہ یہ محض کہانی ہے۔ فرضی کرداروں کے ساتھ قاری کے تخیل کی دنیا وسیع ہوتی ہے، وہ جیسا چاہے سوچتا رہے، لیکن ایسے کردار جو کبھی موجود تھے، اُنھیں پڑھتے وقت دل ہچکولے کھاتا […]

قراۃ العین حیدر کی ادبی خدمات کا مختصر ترین جائزہ

Qurratulain Hyder

تحریر: آمنہ سردار قراۃ العین حیدر کی ’’گردشِ رنگِ چمن‘‘ زیرِ مطالعہ ہے۔ یہ ایک دلچسپ دستاویزی ناول ہے، جس میں مسلمانوں کی پُرتعیش زندگی کا ذکر بھی ملتا ہے اور ان کے زوال کی وجوہات بھی…… اس ناول میں مختلف شہروں اور کرداروں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ جدت اور قدیم رسوم و روایات […]

اُردو فکشن کے دیوتا، شوکت صدیقی

کامریڈ تنویر احمد خان (لاہور) نے مجھے شوکت صدیقی سے متعارف کرایا۔ اُن کے گھر کا پتا دیا اور لینڈ لائن فون نمبر بھی۔ شوکت صدیقی صاحب سے خط و کتابت شروع ہوگئی اور کبھی کبھار فون پر بھی بات ہونے لگی۔ بہت ملن سار، سنجیدہ، دبنگ اور انسان دوست شخصیت تھے۔ اُن کی تحریروں […]

زاہدہ حنا کے ناولٹ ’’نہ جنوں رہا نہ پری رہی‘‘ کا تنقیدی جائزہ

1996ء میں لکھا گیا یہ وہ ناولٹ ہے جو زاہدہ حنا کے افسانوی مجموعے ’’راہ میں اجل ہے‘‘ میں شامل ہے…… مگر اسے افسانوں سے علاحدہ ’’ناولٹ‘‘ ہی کی حیثیت دے کر باعزت مقام عطا کیا گیا ہے۔ زاہدہ حنا کے بارے میں ادیب سہیل صاحب لکھتے ہیں: ’’زاہدہ حنا کی تحریروں کا خمیر بغاوت، […]

الکیمسٹ (تبصرہ)

تبصرہ نگار: طیبا سید  یہ کہانی شروع ہوتی ہے ایک ویران چرچ سے جس کی چھت گرچکی ہوتی ہے…… اور وہاں ایک شامی انجیر نشو و نما پاتے ہوئے ایک بڑے درخت کی صورت اختیار کرلیتی ہے۔ ایک ہسپانوی چرواہا ’’سینتیاگو‘‘ اپنی بھیڑوں کے ساتھ رات گزارنے کا ارادہ کرتا ہے۔ سینتیاگو کے والدین ایک […]

ویت نام کے ایک بوڑھے پروفیسر کی دردناک کہانی

تحریر: حنظلۃ الخلیق (نوٹ:۔ ویت نام کے ایک بوڑھے پروفیسر کی کہانی جو یادداشت کھو کر بیوی کو اپنی محبوبہ سمجھنے لگا۔) کچھ دن قبل ویت نام کے ایک گمنا م ادیب "Viet Thanh Nguyen” کی کہانیوں کا ایک مجموعہ میری نظر سے گزرا۔ اس میں ویت نام کے اُن مہاجروں اور نئی نسل کے […]

جارج آرویل کا ناول ’’1984‘‘ (تبصرہ)

جارج آرویل 25 جون 1903ء میں بنگال کے شیر موتی ہاری میں پیدا ہوا۔ اس کی پیدایش کے بعد اس کا خاندان انگلستان منتقل ہوگیا۔ 1922ء سے 1927ء تک جارج آرویل (George Orwell) نے برما میں پولیس میں ملازمت کی۔ 1927ء میں واپس انگلستان آیا اور ملازمت چھوڑ کر سپین چلا گیا، جہاں سے اُس […]